بن لاری کے عقب سے ملنے والی لاش کی تحقیقات

February 25, 2020

لندن (پی اے) بن لاری کے عقب سے ایک لاش ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ جنوبی لندن کے علاقے بیتھ ون روڈ پر ایک صنعتی گاڑی کے عقب میں ایک لاش نظر آنے پر پیر کی صبح 5 بجکر 35 منٹ پر پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ تفتیش جاری ہے۔ ابھی تک مرنے والے کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والے ایک امیج میں لندن ایمبولنس سروس کی کئی گاڑیاں کچرے کے ایک ٹرک کے گرد کھڑی نظر آرہی تھیں اور کچرے کے تھیلے زمین پربکھرے پڑے تھے۔