ڈیرن سیمی کا پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر خوشی کا اظہار

February 25, 2020

کراچی(آئی این پی) ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی پاکستان نے اعزازی شہریت ملنے پر مشکور ہیں اور کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ سول ایوارڈملنااعزازکی بات ہے، بے حد محبت ملنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں اعلی سول ایوارڈ ملنا اعزازکی بات ہے،2017میں صحیح سمت میں قدم اٹھایا، آج دیکھیں کہاں پہنچ گئے، تمام غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنا کرداراداکیا۔ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ محبت نچھاورکرنے پرپاکستان کاشکریہ اداکرتاہوں، ہم چاہتے تھے پاکستانی اپنی سرزمین پرکرکٹ دیکھیں۔یاد رہے حکومت نے ویسٹ انڈیزکیکھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت دینیکافیصلہ کیا تھا ، ڈیرن سیمی کو23مارچ کواعزازی شہریت اوراعلی سول ایوارڈسینوازاجائے۔خیال رہے ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا اور جب کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو انھوں نے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی۔ڈیرن سیمی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہار اردو میں پیغام جاری کرتے رہتے ہیں اور پچھلے پانچ سالوں سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔