بحری جہاز پر ویسٹرڈیم کے تمام کمبوڈین مسافر گھروں کو روانہ

February 25, 2020

نوم پنہہ(آئی این پی)کمبوڈیا کے وزیراعظم سمدچ ٹیکو ہون سین نے کہاہے کہ بحری جہاز ویسٹرڈیم میں سوار تمام مسافر نوول کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہ آ نے پر اپنے ممالک روانہ ہو گئے ہیں۔کمبوڈیا کے قومی ٹی وی پر براہ راست تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سب نے کمبوڈیا چھوڑ دیا ہے، تاہم عملے کے چند افراد واپس نہیں گئے جنہیں کمبوڈیا میں مزید وقت گزارنے کا کہا گیا ہے۔اس دوران وزیراعظم نے کہاکہ تاحال کوئی بھی کمبوڈین شہریکووڈ-19 سے متاثر نہیں ہوا۔ہون سین نے کہاکہ وائرس کا کمبوڈیا میں پھیلا روکنے کیلئے تمام ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور سرحدی چوکیوں پر حرارت ماپنے کا نظام مضبوط بنایا جا رہاہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ اگر ضروری ہو تو ماسک پہنیں اور ہاتھوں کو بار بار دھویا جائے۔ویسٹرڈیم بحری جہاز یکم فروری کو چین کے علاقہ ہانگ کانگ سے روانہ ہوا تھا جس میں 1ہزار 4سو55 مسافر اور عملے کے 8سو2 افراد سوار تھے، وائرس پھیلنے کے خوف سے کئی ممالک اور علاقوں نے اسے واپس بھیج دیا تھا تاہم کمبوڈیا نے اسے اپنی بندرگاہ سیہانوک ویلے پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دی تھی۔