کروز شپ میں کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرا شخص ہلاک

February 25, 2020

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ کروز شپ ڈائمند پرنسس میں کورونا وائرس نے متاثرہ تیسرا شخص جان کی بازی ہار گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے کروزشپ ڈائمنڈ میں تیسرے شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکت ہونے والے شخص کی عمر 80 سال کے قریب ہے۔ مذکورہ شخص ایک نجی ہسپتال میں علاج تھا۔