محکمہ اوقاف کی زمین پر سپو رٹس گرائونڈ بنانے کا فیصلہ

February 25, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی)محکمہ اوقاف کی زمین پر سپو رٹس گرائونڈ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف گلزار حسین شاہ سیکرٹری اور احسان بھٹہ سیکرٹری یوتھ افیئرز وسپورٹس کے مابین ایم او یو پردستخط کردئیے ۔پنجاب اوقاف آرگنائزیشن نے اپنے زیر تحویل 68پراپرٹیز بر مشتمل 113ایکٹر 04کنال 12مر لے رقبہ پر سپو رٹس گرائونڈ بنے گی جس کا انتظام پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے پاس رہے گا۔ اور کسی دو سرے مقصد کے لیے استعمال نہ ہو سکے گا ۔ معاہدہ دو سال کے بعد با ہمی رضا مندی کے ساتھ دس سال تک قابل تو سیع ہے ۔