ریلوے پریم یونین کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف ریلی

February 25, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نےریلوےملازمین کا جینا دوبھرکردیا ،تبدیلی کی دعوے دار حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت دووقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہوگیا ،سونے پے سہاگا یہ کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کے واجبات نہیں دئیے جارہے ،مذکورہ ملازمین دفاترمیں شٹل کاک بن کررہ گئے ہیں بیوائوں کو شادی گرانٹ اور پی ایم پیکیج کی رقم نہیں دی جارہی ۔حاضر سروس ملازمین ٹی اے ڈی اے ،جی پی ایف اور ہائوس بلڈنگ ایڈوانس سے ابھی تک محروم ہیں ۔یہ بات ریلوے پریم یونین( سی بی اے) ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف ریلوے اسٹیشن سے ڈی ایس آفس تک نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا،ریلی سےخطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر رانا محمد شریف ، ظفر خان لودھی،عاند حسین شہزاد ، گلفام،نور آصف اعوان ودیگرنے مزید کہا کہ ریلوے کالونیوں میں 6گھنٹے کی غیر قانونی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے ۔