پیک نے پانچویں کے امتحان کی ذمہ داری سکولوں کو سونپ دی

February 25, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن(پیک) نے رواں سال سے پانچویں کے سالانہ امتحان لینے کی ذمہ داری سکولوں کو سونپ دی،پیک کے مطابق یکم مارچ کو سکولوں کے ٹیبلٹ میں 100معروضی اور 25انشائیہ سوالات ہر مضمون کے اپلوڈ کردئے جائیں گے،ٹیچرز 5انشائیہ اور 25معروضی سوالوں پر مشتمل پیپر تیار کریں گے جبکہ پیک ہر مضمون کے 3 ورژن تیار کرے گا،سکول سربراہ اپنی مرضی کے مطابق ڈیٹ شیٹ بنائے گا اور پیپر کے تینوں ورژنز میں سے ایک ورژن کا انتخاب کرے گا جس کا سب طلبا سے امتحان لیا جائے گا۔پیپرز کے پرنٹ بھی سکول کا ہیڈ ماسٹر نکلوائے گااور اپنے سکول کے اساتذہ کرام کو پیک کے پیپر ز چیک کرنے کا انتظام کرے گا ۔