آکسفورڈ ہائی سکول‘ دہم کے طلبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

February 25, 2020

ملتان ( پ ر ) آکسفورڈ ہائی سکول میں جماعت دہم کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رائو محمد ایوب انجم نے طلباء کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس و کردار سازی اور تربیت کی ضرورت کو اجاگر کیا ۔ تقریب کے مہمانان خصوصی تاج محمد ،احمد یار بھٹی،رفیق سومرو ، عبدالوہاب بھٹی جبکہ معنئم ،مریم نواز ، ریحان ، نعرمن اللہ،حافظ اسد،عمر فہیم،انس نظر،عبدالرحمن بخاری،عمر فہیم،علیزہ کنور،عمائمہ خانحناء اکرم نے بھی خطاب کیا ۔آخر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے ۔