مختلف وارداتوں میں ڈاکو اور چور نقدی، قیمتی سامان لوٹ کر فرار

February 25, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار،پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق شیر شاہ روڈ پر محمود عامر سے دو مسلح ڈاکو نقدی اور موبائل ،محلہ ماتم واہ میں محمد بلال سے تین نامعلوم افراد نے موبائل اور 15 ہزار روپے لوٹ لیے،ناگ شاہ میں محمد نوید سے چار مسلح ڈاکوئوں نے خودکو اے ایس ایف اہلکار ظاہر کرکے 1500 ریال چھین لیے،موضع سامورانا میں دلاور حسین کی موٹرسائیکل،ملاح موج کالونی میں محمد باقر کےگھر کے باہر سے لوڈر رکشہ،براراں میں محمد ثمر کےگھر سے پمپ دیگر گھریلو سامان، ایم آر محمد آصف کے بھانہ سے 9 بکریاں اور شجاع آباد میں مناصر کےگھر سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کرلیا گیا۔