گرلز ایلیمنٹری سکول چاہ وینس والا میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب

February 25, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چاہ وینس والا ملتان میں یکجہتیء کشمیر کے حوالے سے تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی ای او ایلیمنٹری نصرت فردوس نے کی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام پچھلے آٹھ ماہ سے گھروں میں محصور ہیں، مگر بھارتی درندگی پر عالمی دنیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او ایلمنٹری خالد عالم، ڈپٹی ڈی ای اوصدر اسلم قیصرانی، ڈپٹی ڈی ای او سلطانہ اسلم، ڈپٹی ڈی ای او میڈم نزہت، ہیڈماسٹرعظمٰی بتول اور فرزانہ حمید شامل تھیں۔