عاصم اظہر کو کس ’وقت‘ کا انتظار ہے؟

February 25, 2020

معروف گلوکار عاصم اظہر نے کسی مخصوص ’وقت‘ کے انتظار میں گھڑی کی سوئی پر نظر جمالی ہے۔

گزشتہ روز معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔


گلوکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے اپنے ہاتھ میں 4 گھڑیاں پہنی ہوئی ہیں اور عاصم اظہر اُن میں سے ایک گھڑ ی کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔

عاصم اظہر نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’وقت وہ بھی گُزر گیا ہے، وقت یہ بھی گُزر ہی جائے گا اِس لیے ٹینشن نہیں لینی ہے۔‘

گلوکار کی اِس پوسٹ پر اداکار ہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنا غصہ۔‘

عاصم اظہر کی اِس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ کمنٹس کرکے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک گھڑی مجھے دے دیں۔‘

منیبہ نامی صارف نے اپنی دوست کو کمنٹ میں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’عاصم سے ایک گھڑی دِلوا دو۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے گھڑی کی ضرورت ہے۔‘

عاصم اظہر کو کس ’وقت‘ کا انتظار ہے؟ انہوں نے ابھی یہ واضح نہیں کیا تاہم چونکہ ملک بھر میں پی ایس ایل کا ہنگامہ جاری ہے، اس سلسلے میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ٹیموں کی ریس لگی ہوئی ہے لہذا یہ اندازہ لگانا درست ہوگا کہ عاصم اپنی ٹیم کی فتح کے انتظار میں گھڑی کی سوئی پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔