پاکستان سےبہت اچھے تعلقات ہیں: ایلس ویلز

February 25, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد اب امریکی نائب معاون وزیرِ خارجہ ایلس ویلز نے بھی پاک امریکا تعلقات بہترین قرار دے دیئے۔

اس حوالے سے امریکا کی نائب معاون وزیرِ خارجہ برائے جنوب و وسطی ایشیاء ایلس ویلز کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، شاہ محمود

اپنے بیان میں ایلس ویلز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی کے لیے پُرامید ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نمستے ٹرمپ کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کر رہی ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت خطے میں امن کے لیے ہاتھ بڑھائے، شاہ محمود قریشی

امریکی صدر کے بھارتی سرزمین پر پاکستان سے متعلق اس بیان پر بھارتی سیاستدان تلملا اٹھے ہیں اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔