یوٹیلیٹی اسٹورز پر اپنی تصاویر لگائے جانے پر سخت اظہار برہمی

February 25, 2020

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اپنی تصاویر لگائے جانے پر سخت بر ہمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اپنی تصاویر لگائے جانے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئےانہیں فوری ہٹانے کا حکم دیاہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقصد صرف عوام کی فلاح ہے اپنی تشہیر کسی صورت نہیں چاہتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر یوٹیلیٹی اسٹورز سے ان کی تصاویر ہٹا دی گئیں ہیں۔