فرانسیسی نوجوان کی بلند و بالا عمارتوں پر پارکر رننگ

February 25, 2020

فرانسیسی نوجوان کا بلند وبالا عمارتوں پرپارکر رننگ کا شاندار مظاہرہ۔

یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین منچلوں کی کمی نہیں لیکن ان میں سے کچھ نوجوان ایسے شاندار اسٹنٹ پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو پارکر رننگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

ایڈونچر کے شوقین Charles Poujade نامی منچلے نے پیرس کی بلند و بالا عمارتوں کی چھت پر نہ صرف پارکر رننگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ اس دوران کئی فٹ اونچائی سے قلابای کھانے سمیت ایسے شاندار اسٹنٹ پیش کئے کہ لوگ بھی حیران رہ گئے اور نوجوان کے شوق اور مہارت کی خوب دادی۔