پاکستان یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو

February 26, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے بعد وائٹ ہاؤس سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کیے گئے بھارت امریکا کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق ٹرمپ اور مودی کی جانب سے کسی بھی شکل میں سرحد پار دہشتگردی کی مذمت کی گئی ہے جبکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین دہشتگرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔

اعلامیے میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ممبئی و پٹھان کوٹ حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرے میں لائے اور پاکستان القاعدہ، داعش ،جیش محمد، لشکر طیبہ کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان حزب المجاہدین ،حقانی نیٹ ورک، ڈی کمپنی، ٹی ٹی پی کے خلاف بھی ٹھوس کارروائی کرے۔

امریکا بھارت کے مشترکہ اعلامیے میں امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم نے دہشت گرد پراکسیز کے کسی بھی استعمال کی مذمت کی۔