کسی سیاسی اتحاد کے بغیر نئی حکومت بنانا چاہتا ہوں، مہاتیر محمد

February 26, 2020

دو روز قبل ملائیشیا کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ اگر ان کے پاس پارلیمنٹ کی حمایت ہو تو وہ پوری مدت کے لئے وزیراعظم کی حیثیت سے دوبارہ لوٹیں گے۔

ملائیشیا کے عبوری وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے اتحاد کے بغیر نئی حکومت بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے استعفے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران پر عوام سے معافی بھی مانگی ۔

دوسری جانب ملائیشیا کے رہنما انور ابراہیم نے دعوی کیا ہے کہ سابق حکمراں اتحاد کی 3 سیاسی جماعتوں نے انہیں اپنا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔