بولیویا میں سیلاب نے تباہی مچادی

February 26, 2020

بولیویا میں گذشتہ دنوں آنے والی تیز بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے ۔

دوسری جانب لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔