جدہ: ساحل پر اچانک لہریں بلند ہوگئیں، پانی ریسٹورنٹ میں داخل

February 26, 2020

سعودی شہر جدہ کے ساحل پر اچانک لہریں بلند ہونے لگیں، اس منظر کو کمیرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

مذکورہ صورتحال کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، جس میں ساحل پر بنے ایک ریسٹورنٹ میں پانی داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی قریبی سڑکوں پر بھی پھیل گیا ہے۔

دوسرے شہروں سے تفریح کے لیے آنے والوں کو متاثرہ علاقے سے دور رکھنے کے لیے شہری دفاع اور ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔