سابق مصری صدر مبارک کی تدفین، صدر السیسی کی شرکت

February 26, 2020

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو فوجی اعزاز کے ساتھ قاہرہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

سابق صدر کی نماز جنازہ میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے ساتھ دیگر ممتاز عرب شخصیات نے شرکت کی۔

حسنی مبارک طویل علالت کے بعد پیر کو اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، 30 سال تک اقتدار میں رہنے والے حسنی مبارک کو 2011 میں فوجی اقدام کے ذریعے ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

حسنی مبارک کے خلاف انقلاب کے دور میں مظاہرین کی ہلاکتوں میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہوا تھا، لیکن پھر ان کی سزا کالعدم قرار دے کر انہیں مارچ 2017 میں رہا کر دیا گیا تھا۔