بھارت: باراتیوں سے بھری بس دریا میں گرگئی، 25 افراد ہلاک

February 26, 2020

بھارتی ریاست راجستھان میں باراتیوں کی بس دریا میں گرنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ضلع بوندی میں پیش آیا، جہاں باراتیوں سے بھری بس پل سے گزرتی ہوئی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگِری۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 28 مسافر سوار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 13 افراد موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ دیگر 12 افراد اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑگئے۔ہلاک ہونے والوں میں 11 مر، 10 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔