کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں مشن امپاسیبل کی شوٹنگ ملتوی

February 27, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) اٹلی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مشن امپاسیبل فرنچائز کی نئی فلم کی شوٹنگ صحت کے خدشات کے باعث روک دی گئی۔ ایم آئی سیریز کی ساتویں فلم کی شوٹنگ وینس شہر میں ہونا تھی تاہم وائرس پھیلنے کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔