کارپوریشن ملازمین پر تشدد کیس کا ڈراپ سین، فریقین میں صلح

February 27, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) مسلم ٹائون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کارپوریشن ملازمین پر تشدد کرنے والے دکانداروں اور تشدد کا نشانہ بننے والے ملازمین کے درمیان صلح ہوگئی۔ بیس فروری کو ایک پولیس کانسٹیبل سمیت کارپوریشن کے چار ملازم تجاوزات مافیا کی بھینٹ چڑھے تھے جس پر متاثرین نے احتجاج اور علامتی ہڑتال کی ریلیاں نکالیں، افسران بالا کی مداخلت کے باوجود پولیس نے خانہ پری کی دفعات لگا کر مقدمہ تو درج کرلیا لیکن ملزم نہ پکڑے جا رہے تھے ۔ متاثرین نے پانچ روز تک احتجاج کیا تو چند حملہ آور گرفتار ہوئے تاہم گزشتہ روز سیاسی دبائو اور تجاوزات کرنے والوں کے حامیوں کی کاوشوں سے فریقین میں صلح ہوگئی۔