انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک چلانے والا پولیس اہلکار گرفتار

February 27, 2020

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والا پولیس آفیسر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق کارروائی کے دوران سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال سے اسلام آباد پولیس کے ایک اے ایس آئی کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم انسانی اسمگلنگ کی رقم وصول کرنے سمبڑیال آیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم سے دو پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کو دیئے گئے ملزم کے بیان کے مطابق ملزم 2013 ء میں لیبیا کے سفارت خانے میں سیکیورٹی انچارج تعینات تھا، سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران اس کے انسانی اسمگلرز سے تعلقات بنے تھے۔