فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر قرار دیدیا

February 27, 2020

معروف اداکار فیروز خان نے’ ٹک ٹاک‘ کو کینسر کا مرض قرار دے دیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میوزکل ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ٹوئٹ کیا۔

فیروز خان نے اپنے ٹوئٹمیں ٹک ٹاک کو کینسر سے تشبیہ دینے پر زور دیا ہے۔

فیروز خان کے اِس ٹوئٹ پر اداکارہ و ماڈل متھیرا کا حمایتی سامنے آیا جن میں ان کا کہنا ہے کہ ’فیروز آپ نے بلکل ٹھیک کہا ہے۔‘

فیروز خان کے اِس ٹوئٹکی سوشل میڈیا صارفین نے بھی حمایت کی۔

عامر رانا نامی صارف نے لکھا کہ ’پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’ٹک ٹاک سے ہماری نوجوان نسل خراب ہو رہی ہے ہر کوئی ٹک ٹاک کے ذریعے شہرت پانے کے چکر میں لگایا ہوا ہے۔‘

صارف نے لکھا کہ ’والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اِس ایپ سے دور رکھیں۔‘

عمّارہ حسین نامی صارف نے لکھا کہ ’میں آپ سے اتفاق کرتی ہوں کہ ٹک ٹاک ہماری نئی آنے والی نسل کے لیے کینسر ہے۔‘