قاسم سوری کوئٹہ کے مداح، مگر پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کے ناموں سے لاعلم

February 27, 2020

قاسم سوری کوئٹہ کے مداح، مگر پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کے ناموں سے لاعلم

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیموں کے ناموں سے لاعلم نکلے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو راولپنڈی کی ٹیم بنادیا۔

قاسم خان سوری راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ دیکھنے پہنچے۔

سوشل میڈیا پر شائع ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ آج کونسی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنے آبائی علاقے کوئٹہ کی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میچ بہت اچھا جارہا ہے، حریف ٹیم کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں، دعا ہے کہ سامنے والی ٹیم کے مزید آؤٹ ہوں۔

قاسم خان سوری کو کوئٹہ کی حریف ٹیم کے نام سے ہی لاعلم نکلے اور کہا کہ ’راولپنڈی کم اسکور کرسکے تاکہ ہم یہ میچ جیت سکیں۔‘