عورت مارچ کیخلاف درخواست،حنا جیلانی کوفریق بنانے کی اجاز ت

February 28, 2020

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کیخلاف درخواست پر معروف قانون حنا جیلانی کو فریق بنانے کی اجازت دینے پر نوٹس جاری کردیئے. عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کر نے کا حکم دے دیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔