پہیلیاں ....!

February 29, 2020

1۔یہ نہ ہو تو کوئی پرندہ

کبھی نہیں رہ سکتا زندہ

2۔ڈبیا سے نکلا جس نے بھی کولی

چاندی کا پانی، سونے کی گولی

3۔دَور پہاڑوں پر سے آئے

گھر میں آکر گھل مل جائے

4۔تن کی لمبی سر کی چھوٹی

کر دے سب کی بوٹی بوٹی

5۔دو چڑیاں رکھتی ہیں پر

کبھی نہ چھوڑیں اپنا گھر

6۔آپ کے ساتھ وہ چلتا جائے

کوئی پکڑ کر اسے دکھائے

جوابات

پہیلیا ں:۔1۔ چونچ ،2 ۔انڈا،3۔ نمک، 4۔ چھری،5۔آنکھیں، 6۔ سایہ