نمایاں کامیابی

February 29, 2020

پیارے بچو! یاد رکھیں جو کوشش کرتا ہے وہی ،پاتا ہے، جو محنت کرتا ہے اسی کو کامیابی ملتی ہے۔محنت اورلگن سے پڑھائی کریں گے تو کامیابی آپ کے قدم ضرور چومےگی اور آپ اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کر سکیں گے۔اس کی مثال الفلاح مثالی پبلک اسکول بدھلہ سنت(ملتان) کے دوننھے طلب علموں محمد حنظلہ اورمحمد احمد نے دی ہے۔

تفصیل کے مطابق سالانہ نتائج میںمحمد حنظلہ نے کلاس پریپ میں 260میں سے 259 نمبر حاصل کر کے کلاس میں اول پوزیشن حاصل کی ،جبکہ محمد احمد نے کلاس اول میں 350میں سے 342نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔