کورونا وائرس: یورپ میں فضائی مسافروں نے ٹکٹ واپس کرنا شروع کر دیئے

March 03, 2020

یورپ میں فضائی سفر کرنے والے مسافروں نے اپنے خریدے ہوئے ٹکٹ واپس کرنا شروع کر دیئے۔

انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے مطابق جن مسافروں نے ان دنوں کے لیے ٹکٹ خرید رکھے تھے، ان میں سے آدھے مسافر وائرس کے خوف سے اپنے ٹکٹ واپس کر رہے ہیں اور اس کے لیے کی گئی ادائیگی واپس مانگ رہے ہیں۔

ایاٹا نے ایک ائیرلائن کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایئرلائن کی بکنگ میں ایک سو فیصد کمی آگئی ہے اور کوئی اس سے اٹلی کی خریداری نہیں کر رہا۔

دوسری جانب ایاٹا نے دنیا بھر کے ایئرپورٹ ٹریفک ریگولیٹرز سے رابطہ کرکے ان سے ایئرپورٹ سلاٹ ریگولیشنز پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

ان قوانین کے مطابق ایئرلائنز جس ایئر پورٹ پر بھی جاتی ہیں انہیں وہاں تب مناسب جگہ ملتی ہے اگر وہ اس جگہ کا کم از کم 80 فیصد استعمال کریں۔ ایاٹا چاہتی ہے کہ اس صورتحال میں اس قانون کو تبدیل کیا جائے۔