مصر اور قطر نے ایک دوسرے کے شہریوں کیلئے سرحدیں بند کردیں

March 04, 2020

مصر اور قطر نے ایک دوسرے کے شہریوں پر اپنے اپنے ممالک کی سرحدیں بند کر دیں۔

مصری کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر قطری شہریوں کے مصر میں داخلے پر چھ مارچ سے تاحکم ثانی پابندی برقرار رہے گی۔

کورونا وائرس سے متعلق خبروں کی مکمل کوریج

پابندی کا اطلاق مصر میں رہائش رکھنے والے قطری شہریوں پر بھی ہوگا جن کے پاس مصر میں رہنے کا قانونی حکم نامہ موجود ہے۔

اس سے پہلے قطر بھی گذشتہ اتوار کو مصر سے آنے والے افراد کے داخلے پر عارضی پابندی لگا چکا ہے۔

تاہم قطری شہریوں کو اس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے، مصر میں کورونا وائرس کے دو اور قطر میں آٹھ کیسز سامنے آچکے ہیں۔