ارمینہ خان نے اپنی شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا

March 08, 2020

لاہور (ایجنسیاں)اداکارہ ارمینہ خان نے اپنی شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا۔ایک انٹرویو میں ارمینہ خان نے بتایا کہ لوگوں سے ملنا، ان کے قریب ہونا، محبت میں پڑ جانا اور پھر ان سے شادی کرنا دنیا کا ایک بہترین احساس ہے۔6 ماہ قبل ارمینہ خان انسٹاگرام پر فیصل خان سے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی شادی کرلیں گیِ، اس لئے ان کے مداح بے چین ہوکر خوشخبری سننے کے منتظر تھے۔