کورونا مجھے نہ ہونا: حرا مانی

March 13, 2020

معروف اداکارہ حرا مانی نے دنیا میں عالمی وباء کی صورت اختیار کرتے کورونا وائرس کے بارے میں پوسٹ شیئر کی جس میں کہا ’کورونا مجھے نہ ہونا۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے یہ پیغام لکھا۔

واضح رہے کہ حرا مانی اس وقت امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں موجود ہیں۔

امریکا میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

امریکا میں اس وائرس سے 40 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں کی اکثریت ریاست واشنگٹن سے تعلق رکھتی ہے۔