PCB کا میچ ملتوی کرنا اچھا اقدام ہے: شعیب اختر

March 17, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل کے میچز ملتوی کرنا ایک اچھا اقدام ہے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے پی ایس ایل منسوخ کر کے کہنا چاہیے تھا ہم دنیا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ لاک ڈاؤن ہوگیا ہے، تقریبات منسوخ ہوگئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بڑھنے کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شعیب اختر کا پی سی بی کے اس فیصلے کے حوالے سے کہنا ہے کہ کراؤڈ کے بغیر کوئی مزہ نہیں، میچ ملتوی کرنا ایک اچھا اقدام ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنل میچز آج جبکہ فائنل کل کھیلا جانا تھا، اب سیمی فائنل اور فائنل کے میچز ری شیڈول ہوں گے۔