نوروزکی آمد، گوگل نے اپنا ڈوڈل بھی پھولوں سےسجالیا

March 19, 2020

نوروزکی آمد پر گوگل نے اپنا ڈوڈل بھی پھولوں سےسجالیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کےکئی ملکوں میں ہرسال 20مارچ کوموسم بہارکے استقبال کےلیے نوروزکا تہوارمنایا جاتا ہے جس کی تیاریاں مکمل کی گئیں لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعات نہیں ہوں گے اور تقریبات گھروں میں منعقد کی جائے گی۔

نوروز قدیم ترین تہوارہے جو موسم بہارکی آمد کے جشن کے طورپرمنایا جاتا ہے، نوروز کا آغاز زرعی معاشرے سے ہوا تھا جب کسان فصل بونے کا آغاز کرتے تھے۔

افغانستان اور ایران میں روایتی سال کا آغاز بھی نوروز کے پہلے روز سے کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان کے بعض شمالی علاقوں میں بھی یہ تہوار منایاجاتا ہے۔

نوروزکے دن لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے اور زور شور سے گاتے بجاتے ہیں۔ عید کے تہوار کی طرح گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور آنے والے نئے سال میں سلامتی اور ترقی کی دعائیں کی جاتی ہیں۔