حکومت ضرورت پڑنے پر اہم شہروں ميں کرفیو نافذ کردے، ایاز لطیف پلیجو

March 22, 2020

قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات میں مداخلت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے۔ حکومت کو چاہیے کہ ضرورت پڑنے پر اہم شہروں میں کرفيو نافذ کردے۔

اپنے بیان میں ایاز لطیف پلیجو کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں حکومت بےروزگار خاندانوں کو 15ہزار روپے یا پھر ضروری راشن فراہم کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام قرنطینہ کی حالت اور معيار کو بہتر بنايا جائے، مشکل گھڑی میں وفاق اور صوبے ساتھ مل کر کام کریں۔