پشاور پولیس کیلئے کورونا سے بچائو کے لئے حفاظتی سوٹ تیار

March 25, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پولیس کو کورونا وائر س سے بچانے کے لئے چائنہ طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کر لئے۔ پشاور پولیس نے ابتدائی مرحلہ میں سو عدد سوٹ تیار کر لئے ہیں تیار کئے جانے والے سوٹ قرنطیہ سنٹرمیں ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکار استعمال کرینگے پشاور پولیس کے ترجمان کے مطابق قرنطینہ سنٹر میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کے لئے مزید چار سو سوٹ تیارکئے جائینگے۔