اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ایک اور منفی دن

March 25, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ایک اور منفی دن رہا۔ مارچ کے 17 کاروباری دنوں میں 100 انڈیکس کی گراوٹ 10754 پوائنٹس ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز مثبت ہوا ہے لیکن جلد ہی یہ رجحان بدل کر منفی ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے دن بھی کاروبار دو گھنٹے کے لئے معطل رہا۔

100 انڈیکس نے کاروباری دن کا اختتام 1336 پوائنٹس کمی سے 27228 پر کیا۔

بازار میں آج 14 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کےسودے 5 ارب 49 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپے کم ہوکر 5 ہزار 380 ارب روپے ہوگئی ہے۔

مارچ کے 17 دنوں میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1714 ارب روپے کم ہوچکی ہے۔