لاک ڈائون پر عمل کے لیے تیار ہیں، محمد اکرم انصاری

March 26, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مزدور کمیٹی کے مرکزی چیئرمین و صدر پاور لومز لیبر یونین محمد اکرم نوری انصاری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے اور اس سے بچنے کے لیے حکومتی لاک ڈائون کے فیصلہ پر عمل کے لیے تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا آگہی کے حوالہ سے قائم کردہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔