دُرود و سلام: ہدیۂ درود....!

March 27, 2020

حضرت عبدالرحمنؓ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت کعبؓ نے مجھ سے فرمایا:اے عبدالرحمن! میں تجھے ایک ایسا ہدیہ دوں،جو میں نے نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام سے سنا ہے۔میں نے کہا،ضرور۔ چناںچہ انہوں نے فرمایا: ہم نے حضور اکرم ﷺسے عرض کیا، یارسول اللہﷺ ،آپﷺ پر کن الفاظ کے ساتھ درود پاک پڑھا جائے۔ (کیوںکہ) اللہ تعالیٰ نے یہ تو ہمیں بتایا ہے کہ آپ ﷺپر درود و سلام بھیجیں۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا، اس طرح درود پاک پڑھا کرو۔

’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمّٰدِِ وَعَلیٰ آلِ مُحَمدِِ کَما صَلَّیتَ عَلیٰ اِبَراھِیمَ وَعَلیٰ آلِ اِبَراہِیمَ اِنَّکَ حِمید مَجید‘‘۔(صحیح بخاری)