ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی

March 27, 2020

ہانگ کانگ (اے پی پی)اہم ایشین سٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر مندی رہی جس کی وجہ دنیا بھر میں کورونا سے بگڑتی صورتحال ہے۔ٹوکیو کانکی 225انڈیکس جمعرات کو 882.03پوائنٹ گر کر 18664.60پوائنٹ پر بند ہوا۔ ٹاپکس انڈیکس 25.30 پوائنٹ (1.78 فیصد ) کم ہوکر 1399.32 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 0.63پوائنٹ بڑھ کر 23527.82 پوائنٹ رہا۔