لاک ڈاؤن سے پھولوں کے کاشتکاروں اور تاچروں کو لاکھوں روپے کا نقصان

March 27, 2020

ٹنڈوجام (نامہ نگار) سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث پھولوں کی منڈیاں بند ہونے سے گلاب کے پھولوں کا کاروبار کرنے والے بیوپاری اور کاشتکار پریشانی کا شکار ہیں، گلاب کے پھولوں کے کاشتکاروں گل محمد انڑ اور دیگر نے جنگ کو بتایا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے باعث پھولوں کی منڈیاں بند ہیں، اور بیوپاری اور کاشتکار پھول سکھانے نے پر مجبور ہیں، انہوں نے بتایا کہ علاقے میں سیکڑوں ایکڑ اراضی زمین پر پھولوں کے باغ موجود ہیں جن سے روزانہ سیکڑوں کلو پھول منڈی میں جاتے تھے، پچاس روپے کلو والے گلاب کے پھول اب دس روپے کلو بھی کوئی خریدنے کے لئے تیار نہیں ہے، جس کے بعد گلاب کے پھولوں کو سکھانےکا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، پھول سکھانےسے کاشتکاروں اور بیوپاریوں کو روزانہ لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچ رہا ہے، انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ گلاب کے پھولوں کی کاشت کرنے والے آبادکاروں اور بیوپاریوں کو خصوصی ریلیف دیا جائے۔