کورونا وائرس کی عدم تصدیق :قرنطینہ سے اٹھارہ افراد ٹنڈوالہ یار پہنچ گے

March 27, 2020

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار)سکھر کے قرنطینہ سے 18زائرین ٹنڈوالہ یار پہنچ گئے،کسی بھی زائرین میں کرونا وائرس کی تصدیق نا ھو سکی اپنے اپنے گھروں کو روانہ کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار سے ایران جانے والے زائرین جنہیں تفتان بارڈر سے سکھر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا 17روز گذرنے ٹنڈوالہ یار شہر اور گرد ونواح کے 18زائرین کو مسافر کوچ کے ذریعے سکھر سے ٹنڈوالہ یار ڈی آفس لایا گیا جہاں زائرین کے رشتہ داروں کے علاؤہ ڈی ایچ او ٹنڈوالہ یار ایس ایچ او اے سیکشن انتظامیہ کے دیگر افسران نے ریسیو کیا