پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش پانچ کلو چرس سمیت گرفتار

March 27, 2020

ٹنڈوجام (نامہ نگار) تھانہ راہوکی ایس ایچ او انسپیکٹر علی اصغر برہمانی نے دوران پیٹرولنگ منشیات فروش سجاد علی جمالی ولد قربان علی کو تین کلو چرس سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، دوسری جانب پولیس پوسٹ پبن کےانچارج امتیاز علی لاڑک نے دوران چیکنگ ایک شخص غلام حسین عرف ببلو ولد محمد امین شیخ کو دو کلو دو سو چالیس گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ ہوسڑی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔