مورو :سیپکو نے وزیراعظم کے احکامات نظر انداز ، بجلی چھ گھنٹوں سے بند

March 27, 2020

مورو (نا مہ نگار )سیپکو واپڈا مورو کے انجنیئر نے وزیراعظم کے احکامات نذر انداز کرد یئے شہر کے تمام فیڈرز گذشتہ چھ گھنٹوں سے بند ہیں ۔ بروہی محلے کا ٹرانسفامر بہی اتارا گیا جبکہ متاثر ہ علا قے کی مکین خواتین نے لاک ڈائووں توڑ کر پریس کلب کے سا منے واپڈا حکام اور انجینئر مظفر کواوڑ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر عظیمہ، شمشاد، زرینہ مہر، نجمہ سولنگی ،حلیمہ کورائی اور دیگر نے کہا کہ ایک طرف حکومت پاکستاں کی جانب سے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے دوسری جانب انجنیئر سیپکو مورو مظفر کواوڑ نے تمام فیڈرز 1 2 3 4 اور جمالی فیڈر کو گذشتہ چھ گھنٹوں سے بند کر ر کھا ہے اور بروہی محلے کا ٹرانسفارمر بھی رشوت نہ ملنے کے باعث اتار لیا گیا ہے انہو ں نے کہا ہم پہلے ہی وائرس کے لاک ڈا ئو ن سے مصیبت میں ہیں اوپر سے واپڈا کا ظلم و ستم ختم نہیں ہو رہا ۔انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے سے مچھروں نے ہمارا جینا حرام کردیا ہے انہو ں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی بحال کر کے مکینوں کو مصیبت سے نکالا جائے۔