سامارو:جلد تعلقہ اسپتال کی نئی بلڈنگ منظور کرائیں گے،سردار شاہ

March 27, 2020

سامارو(ندیم نبی قائم خانی نامہ نگار)صوبائی وزیر سیاحت وثقافت سید سردار شاہ ،ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ ندیم الرحمان اور ایس ایس پی عمرکوٹ نے سامارو تعلقہ اسپتال کا دورہ کیا ۔تعلقہ اسپتال میں آئسولیشن وارڈ اور جنرل صفائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر صحافیوں باتیں کرتے ہوئےسید سردار شاہنےکہا کہ جلد تعلقہ اسپتال کی نئی بلڈنگ منظور کرائیں گےانہوں نے کہا کہ کورونا عالمی وبا ہے۔ سندھ حکومت نے سب سے پہلے اقدامات کئے۔ جس کے باعث یہ وبا دیگر علاقوں میں اب تک نہیں پھیل سکی ہے انہوں نے ڈی ایچ او کو فوری طور پرسامارو کےگرلز کالیج میں آئسولیشن و وارڈ بنانے کی ہدا یت کی ،دوسری جانب صوبائی وزیر کے دورہ سامارو کے دوران کورونا سے کیئے گئے حفاظتی اقدامات دھرے کے دھر ے رہ گئے ۔اور وزیر افسران و شہری ایک دوسرے کے قریب قریب ہوکرملتے ملاتے رہے۔