سیشن کورٹ،50سال سے زائد عمر کے ملازمین کیلئے 5اپریل تک کی رخصت

March 27, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سیشن جج حیدرآباد عبدالغنی سومرو نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈاؤن اورسندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد سیشن کورٹ کے 50 سال سے زائد عمر کے ملازمین کو 5 اپریل تک کی چھٹی دیدی، جبکہ دیگر اسٹاف میں سے 50فیصد کو ڈیوٹی کرنے اور بقیہ کو چھٹی دیدی ہے۔ 5 اپریل تک 50 سال سے کم عمر کے ملازمین میں سے آدھا اسٹاف عدالتوں میں فرائض انجام دے گا واضح رہے کہ وکلا نے پہلے ہی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا ہواہے، جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر صرف ضمانتوں کے مقدمات اورایمرجنسی نوعیت کے کیسز کی سماعت جاری ہے۔