حفاظتی انتظامات کی نگرانی، کمشنر اورڈی آئی جی حیدرآباد کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

March 27, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں لاک ڈاؤن، حفاظتی انتظامات کی نگرانی کے لئے کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ اور ڈی آئی جی حیدرآباد محمد نعیم شیخ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، اعلیٰ افسران کی آمد پر اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ضروری کاموں کے لئے نکلنے والوں پر لاٹھیاں برسانی شروع کردیں اور بیشتر کو ضروری کام کی اجازت کے باوجود واپس جانے پر مجبور کردیا۔ کمشنر اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے مختلف مقامات پر رک کر لاک ڈاؤن کی نگرانی کے لئے تعینات افسران و اہلکاروں سے صورتحال معلوم کی۔