حیدرآباد پولیس میں تبادلے وتقرریاں

March 27, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے ہوسٹری تھانے پر چند روز قبل ہی تبادلہ ہوکر جانے والے ایس ایچ او عبدالمالک کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ نثار شاہ کو ایس ایچ او ہوسٹری مقررکردیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد نے ایس ایچ او حسین آباد اسدالنبی کچھی کاتبادلہ کرکے ان کی جگہ فدا علی لغاری کو نیا ایس ایچ او مقررکردیاہے۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی حیدرآباد نے چند روز قبل ہٹڑی تھانے پرتعینات ایس ایچ او عبدالمالک ابڑو، ہیڈمحرر اور بڑے منشی کا ایک ساتھ تبادلہ کرکے ہوسٹری تھانے پر تعینات کیا تھا۔