شیرخوار کو کورونا سے بچانے کیلئے باپ کا کارنامہ

March 27, 2020

کاؤ جنجی نامی چینی نے اپنے دو ماہ کے بچے کو کورونا وائرس سے بچانے کےلیے ایسا بیگ تیار کیاہے کہ جس میں بچے کو رکھ کر باہر لےجایا جاسکتا ہے۔

کاؤ جنجی نے بیگ میں ہوا کو صاف کرنے والا سسٹم بھی نصب کیا تاکہ شیر خوار تازہ اور صاف لے سکے۔

چینی شہری کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے باعث میں نے یہ بیگ تیار کیا تاکہ میرا بچہ محفوظ رہے اور صاف ستھرے ماحول میں ہوا لے سکے۔