بھارت، لاک ڈاؤن میں گھر سے باہر نکلنے پر بھائی کا قتل

March 27, 2020

دنیا بھر میں جان لیوا وائرس کورونا کے تیزی سے پھیلنے کے سبب لاک ڈاؤن جاری ہے ۔

بھارت کے شہر ممبئی کے ایک رہائشی نے لاک ڈاؤن میں گھر سے نکلنے پر اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

ممبئی پولیس کے مطابق اپنے چھوٹے بھائی کے قاتل 28 سالہ راجیش لکشمی نے بدھ کے روز اپنے چھوٹے بھائی درگش کو لاک ڈاؤں کے باوجود گھر سے باہر نکلنے پر قتل کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاک ڈاؤن میں مقتول درگش اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر کا سودا سلف لینے نکلا ، جب واپس آیا تو بڑے بھائی نے گھر سے باہر نکلنے کی وجوہات پوچھیں ، جس پر دونوں کی بحث طویل ہوئی اور جھگڑے کی صورت اختیار کرلی۔

غصے میں مقتول نے بھابھی کے منہ پر تھپڑ مارا، جس کے ردعمل میں بھائی نے اس پر چھریوں کے وار سے زخمی کردیا۔

چھریوں کے وار سے مقتول شدید زخمی ہوا، قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اور موت واقع ہوگئی۔

ملزم کے خلاف قریبی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔